Thursday, April 25, 2024
ہومسائنس و ٹیکنالوجیہواوے نے ڈیجیٹل انفرا سٹرکچر میں سات جدتیں متعارف کرا دیں

ہواوے نے ڈیجیٹل انفرا سٹرکچر میں سات جدتیں متعارف کرا دیں

کراچی(آئی پی ایس )ہواوے نے متعدد مختلف دائرہ ہائے کار میں بہت اہم جدت طرازیوں کا اعلان کیا ہے،جن سے اس کی جامع ڈیجیٹل انفراسٹرکچر رینج کی عکاسی ہوتی ہے۔ان میں سے کئی اختراعات یکسر نئی ہیں،جنھیں اس سے پہلے ہواوے کی labs سے باہر کبھی نہیں دیکھا گیا۔ ہواوے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر،اورICT پراڈکٹس اینڈ سلوشنز کے پریذیڈنٹ، ڈیوڈ وانگ نےHUAWEI CONNECT 2021 آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ” انفراسٹرکچر انسانی ترقی کے ہر مرحلے پر انتہائی اہم رہا ہے۔ایک ذہین دنیا تیزی سے ہمارے قریب آ رہی ہے اور ڈیجیٹل انفرا سٹرکچر اس ذہین دنیا کی تعمیر میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔دنیا کو اس وقت غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے،اس لیے ہواوے کسٹمر کو اپنی توجہ کا محور بنائے رکھے گا اور جدت طرازی کے لیے پر عزم رہے گا”۔ان سات نئی جدت طرازیوں میں سب سے نئی”Office Twins” ہے،جو ائر انجن6761 اور آئیڈیا حب ہے۔ائر انجن ،انڈسٹری کی اعلی ترین کارکردگی کی حامل وائی فائی6E پراڈکٹ ہے،اس کے علاوہ ان میں Accelerating پائپ لائن انسپیکشن،انڈسٹری کا پہلا deterministic آئی پی نیٹ ورک سلوشن،محفوظ پراڈکشن نیٹ ورکس میں انقلاب کی رہنمائی کرنے والاH-OTN ،انڈسٹری لیڈنگ آئی پی نیٹ ورک سلوشن،ہائی پرفارمنس ڈیٹا اینالیٹکس کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے والاOceanStor اور ہواوےCC سلوشن شامل ہے۔ڈیوڈ وانگ نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل انفرا سٹرکچر کے مستقبل کو نئے اور جدید ہارڈ وئر کے علاوہ ایک فعال سافٹ وئر ایکو سسٹم کی ضرورت ہو گی۔انھوں نے وعدہ کیا کہ ہواوے ڈیجیٹل ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گااور ایک ایسا متنوع سافٹ وئر ایکو سسٹم تعمیر کرنے کے لیے پوری دنیا میں اپنے شراکت داروں،ڈیویلپرز اور اوپن سورس آرگنائزیشنز کے ساتھ کام کرتا رہے گا،جو سب کے لیے ہو اور سب کے لیے کھلا ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔