Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانایچ ای سی کی ٹیکنالوجسٹ کو سرکاری محکموں میں گریڈ 17 سے 22 تک میں ضم کرنے کی سفارش

ایچ ای سی کی ٹیکنالوجسٹ کو سرکاری محکموں میں گریڈ 17 سے 22 تک میں ضم کرنے کی سفارش

اسلام آباد،ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ٹیکنالوجسٹ کو سرکاری محکموں میں گریڈ 17 سے 22 تک میں ضم کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سیٹیکنالوجسٹ کیلئے تیار کئے گئے ملکی تاریخ کے پہلے سروس اسٹریکچر میں ٹیکنالوجسٹ کو سرکاری محکموں میں گریڈ 17 سے 22 میں لینے کی سفارش کی گئی ہے۔ نئے تیار شدہ سروس اسٹریکچر ڈرافٹ کے مطابق ٹیکنالوجسٹ گریڈ 17 سے 19 تک سرکاری محکموں میں براہ راست بھری ہوسکیں گے،ٹیکنالوجسٹ تجربے اور ڈگری کی بنیاد پر گریڈ 17 سے 22 تک ترقی حاصل کرسکیں گے،گریڈ 17 کیلئے اسٹنٹ ٹیکنالوجسٹ اسٹنٹ منیجر اور اسٹنٹ ڈائریکٹر کا عہدہ برابر ہوگا،گریڈ 18 کیلئے ٹیکنالوجسٹ کا عہدہ سینئر منیجر یا ڈپٹی ڈائریکٹر کے برابر ہوگا،گریڈ 19 کیلئے سینئر ٹیکنالوجسٹ کا عہدہ جنرل منیجر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کے برابر ہوگا۔ٹیکنالوجسٹ سنیارٹی کی بنیاد پر پروموشن بورڈز کے ذریعے ترقی حاصل کرنے کے اہل ہونگے۔ٹیکنالوجسٹ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں گریڈ 17 اور اوپر کی پوسٹوں کے اہل ہونگے۔تنخواہوں اور دیگر مراعات کا فیصلہ ایچ ای سی وائس چانسلرز کی مشاورت سے کرے گا۔