Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانڈاکٹر شائستہ سہیل ہائر ایجوکیشن کمیشن کی قائم مقام چیئرپرسن مقرر

ڈاکٹر شائستہ سہیل ہائر ایجوکیشن کمیشن کی قائم مقام چیئرپرسن مقرر

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کا قائم مقام چیئرپرسن مقرر کردیا گیا ہے جس کا وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وہ مستقل چیئرپرسن کی تعیناتی تک اس عہدے پر تعینات رہیں گی۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن کے عہدے کے لیے 52 امیدواروں کے انٹرویو 20 جون سے شروع ہورہے ہیں۔ اور مضبوط امیدواروں میں ڈاکٹر محمد علی شاہ، ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈاکٹر طارق بنوری، ڈاکٹر اقرار احمد، ڈاکٹر مختار احمد شامل ہیں۔تاہم ایک اہم اور عالمہ شہرت یافتہ سائنسدان ڈاکٹر اقبال چوہدری کو تاحال انٹرویو لیٹر جاری نہیں ہوا۔