Friday, April 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزایچ ای سی نے وزیر اعلی گلگت کی سندِمعادلہ کو منسو خ کر دیا

ایچ ای سی نے وزیر اعلی گلگت کی سندِمعادلہ کو منسو خ کر دیا

اسلام آباد: اعلی تعلیمی کمیشن نے یونیورسٹی آف لندن کی طرف سے مہیا کی جانے والی درج ذیل تصدیقی معلومات کی بنیاد پرامیدوار محمد خالد خورشید کو 23ستمبر 2022 کو جاری کی جانے والی سندِ معادلہ (Equivalence Certificate)کومنسوخ کر دیا ہے۔ امیدوار محمد خالد خورشید کی ایل ایل بی کی ڈگری کے جعلی ہونے کے حوالے سے ایچ ای سی کو موصول ہونے والے ایک سوال کی بنیاد پر ایچ ای سی نے ڈگری پر نظر ثانی کی اور ازسر نوپرکھنے کا عمل شروع کیا۔

ایچ ای سی نے پالیسی کے مطابق یونیورسٹی آف لندن سے درخواست کی کہ ڈگری، ٹرانسکرپٹ اورامیدوار کی طرف سے ایچ ای سی میں جمع کیے جانے والے تصدیقی مراسلے پر مبنی مہربند لفافے کی تصدیق کی جائے۔ جوابا یونیورسٹی آف لندن نے تصدیق کی کہ: لفافہ اور اس کے مشمولات (ڈگری سرٹیفیکیٹ کی کاپی، لیٹر آف سرٹیفیکیشن اور ٹرانسکرپٹ) یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے جاری نہیں کیے گئے۔

امیدوار کی طرف سے ایچ ای سی میں جمع کیے جانے والے بیان حلفی کی شق 7(یعنی یہ کہ اگر کسی بھی مرحلے پر یہ بات سامنے آئی کہ میری تعلیمی دستاویزات مثلا ڈگری، ٹرانسکرپٹ جعلی ہیں یا یہ ایچ ای سی کے قواعد سے مطابقت نہیں رکھتیں تو ایچ ای سی پاکستان مجھے جاری کردہ لیٹر کو جلد از جلد منسوخ کرسکتا ہے۔)کے مطابق محمد خالد خورشید خان کی ڈگری کو 12مئی 2023کو منسوخ کردیا گیا۔