43

ذکر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا

تحریر: نازلی احمد
‎@Nazli519
فردوس بریں کے پُرکیف نظاروں کی قسم
چشمِ کائنات نے دیکھا نہ محمدؐ جیسا
خاتم النبین صلّٰیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم
احباب ! اللہ پاک اپنے حبیب علیہ السلام کی تعریف خود کرتا ہے اوراپنے بندوں سے بھی یہ فرماتا ہے جیسا کہ قرآن پاک میں ہے
(بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی کریم ﷺ پر درود سلام بھیجتے ہیں اے ایمان والو تم بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود سلام بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو)
تو احباب آپ صرف چند روز ہی درود پاک کی کثرت کرکے دیکھیں آپ کی دنیا ہی بدل جائے گی آپ کو سرکار مدینہﷺ کی وہ محبت نصیب ہوگی جس کا آپ نے زندگی میں تصور بھی نہیں کیا ہوگا
اس دل ناداں کا کیا کروں جو جھکتا ہی درود پاک اور ذکر نبیﷺ پر ہے جس کے دل کی دھڑکن سرکار مدینہ کے نام سے تیز ہو جاتی ہے
میری زندگی کی اولین خواہش مدینہ کی ان گلیوں میں ننگے پاؤں پھروں جن میں کبھی میرے نبی محمدﷺ کبھی گزرے تھے کہ کاش طیبہ و بطحیٰ کی مٹی کا ایک ذرہ بھی مجھے نصیب ہو جائےجس کے چھونے سے میری بخشش کا سامان ہوجائے
میں اپنے گھر والوں کو اکثر کہتی ہوں کہ جب میں مروں تو مجھے میرے علاقے کے قبرستان میں نا دفنایا جائے، بلکہ دل ناداں کی خواہش تو جنت البقیع کا مدفن ہے
حالانکہ میں ذرہ خاک سے بھی کم تر ہوں ،ایک شرط ہے، دوسرا مشروط
وضو شرط ہے اور نماز مشروط وضو کے بغیر نماز نہیں اسی طرح نبی کریم ﷺ کی محبت شرط ہے اور مشروط اللہ کی رضا سے
جب دل میں سرکار مدینہ کی محبت نہیں ہوگی تو اللہ کی رضا بھی حاصل نہیں ہو گی
ہمارا ایمان ہے کہ اللہ کے رسولﷺ کی محبت کا زبان سے اقرارکریں اور دل سے اس کی تصدیق کریں جب دل میں نبی کریم ﷺ کا ادب ،تعظیم اور توقیر سما جائے تو دل میں محبت رسولﷺ جاگزیں ہو جاتی ہے میرا بس نہیں چلتا کہ لوگوں کو سرکار مدینہﷺ رحمت العالمین کے ذکر سے آشنا کر دوں جس دل میں دیدار مصطفیٰﷺ کی تمنا ہوگی یہ بھی اس کی خوش نصیبی ہوگی ، اللہ پاک نے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو مقام محمود عطا فرمایا جس میں سرکار دوعالم رحمت العالمینﷺ ہماری شفاعت فرمائیں گے۔
کاش مجھے اپنی غلامی میں قبول فرمائیں
کاش مجھے آپﷺکی شان بیان کرنے کا سلیقہ و قرینہ آ جائے
کاش مجھے بھی آپﷺ کی محبت کے چند چھینٹے نصیب ہو جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں