Tuesday, April 16, 2024

حرام کی تاثیر

تحریر: حبیب الرحمٰن خان
@HabibAlRehmnkhn
چونکہ خنزیرکا گوشت بڑے پیمانے پرامریکہ سمیت یورپی ممالک ، کینیڈا اور دیگر ممالک میں استعمال ہوتا ہے تو اسی مناسبت سے وہاں اس کی افزائش بھی کی جاتی ہے
ان ممالک میں کاروباری نقطہ نظر سے ان کے بڑے بڑے فارمز ہیں اور اس کی تجارتی بنیادوں پر افزائش کی جاتی ہے لیکن یہ ممالک اس کی چربی کے مضمرات سے آگاہ تھے سواس کی چربی تلف کرنے کا آسان طریقہ سوچا گیا اور اسے ویران جگہوں پر جلا دیا جاتا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ کاروباری شخصیات نے اس سے فاہدہ حاصل کرنے کے بارے میں سوچا اور اس چربی سے صابن بنایا جانے لگا لیکن اس صابن کے بیرونی کاغذ پر اجزائے ترکیبی لکھے ہونے کی وجہ سے اس کاروبار نے تھوڑا عرصہ ہی عروج پکڑا کہ خریدار ممالک نے خنزیر کی چربی کی شناخت ہونے پر اس کی خریداری بند کردی نتیجتاً یہ کاروبار خسارے میں جانے لگا۔ 1857 کے اوائل میں یورپ کا اسلحہ (بندوقیں، گولیاں وغیرہ) برصغیر آنے لگا توراستہ طویل اوربحری سفرکی وجہ سے اسلحے کو زنگ لگ جاتا اس لئے خنزیر کی چربی اس اسلحے کو زنگ سے محفوظ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی تھی س اسلحے کے اوپر چربی کا لیپ چڑھا دیا جاتا اور یوں یہ اسلحہ بھی محفوظ رہتا اور چربی کے استعمال کا حل نکل آیا۔ لیکن جلد ہی اس راز سے پردہ اٹھ گیا اور برصغیر کے مسلم او رہندو سپاہیوں نے اس کا استعمال ترک کردیا۔ کا استعمال شروع کر دیا
وقت نے کروٹ بدلی اوراسلحہ مقامی طور پرتیار ہونے لگا توملٹی نیشنل کمپنیوں نے اس کا استعمال مختلف کاسمیٹک اور خوراک میں شروع کردیا اور خنزیر کی چربی کوچھپانے کے لیے کوڈڈ طریقہ ایجاد کرلیا تاکہ کمپنی کی ایڈمنسٹریشن کے علاوہ عام صارف نہ جان سکے اس طرح ہم نادانستگی میں مختلف درآمد شدہ اشیاء خوردونوش میں خنزیر کی چربی کھا رہےہیںاور شاید ہمارے معاشرے کے صاحب ثروت احباب مقامی تیار کردہ اشیاء خوردونوش کی بجائےدرآمد شدہ اشیاء پرزیادہ اعتبار کرکے بہت ہی غیرمحسوس طریقے سے مضر صحت اور حرام کے عادی ہو گۓ اور نتیجتاً معاشرے میں خنزیر کی عین فطرت کے مطابق بے حیائی نے عروج پکڑلیا اور ہم ورطہ حیرت میں پڑے یہ سوچ رہے ہیں کہ مسلمان معاشرے میں بے حیائی ، بے رحمی اور جنسی استحصال میں اضافہ کیوں ہورہا ہے
براۓ مہربانی جب بھی اشیاء ضروریہ خریدنے لگیں تو اپنے طور پرتسلی کر لیں یا بہتر ہے کہ مقامی طور پر بنائی جانے والی اشیاء پر انحصار کریں