Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستانسابقہ فاٹا کی تعمیر و ترقی کیلئے قائم قومی اسمبلی کمیٹی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس

سابقہ فاٹا کی تعمیر و ترقی کیلئے قائم قومی اسمبلی کمیٹی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس

اسلام آباد،سابقہ فاٹا کی تعمیر و ترقی اور مسائل کا جائزہ لینے کیلئے فاٹا ورکنگ گروپ کا اجلاس کنوینئر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سابق فاٹا کے مسائل و موجودہ صورت حال پر غور کیا گیا فنانس پر ورکنگ گروپ کے کنوئنیر ڈاکٹر حیدر علی کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا کے مسائل سے باخوبی آگاہ ہیں اس حوالے سے جلد پشاور میں بریفنگ کا اہتمام کیا جائے گا اور سابق فاٹا کی انتظامی امور کا جائزہ لیا جائے گا، انکا کہنا تھا کہ سابق فاٹا میں اصلاحات سے عام لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آرہی ہے جلد تمام فاٹا میں مواصلات کے نظام کو بہتر کیا جائے گا اور تمام علاقوں کو انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ڈاکٹر حیدر علی کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سابق فاٹا کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اس لئے انہوں نے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی قیادت اور عوام کو مکمل اعتماد میں لئے جائے گا اور ترقی کے اس عمل میں تمام لوگوں کو شریک کیا جائے گا ۔ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عائشہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت فاٹا کی تعمیر و ترقی کیلئے اب تک لی گئی اقدامات سے کمیٹی کو اگاہ کریں اور تمام ترقیاتی کاموں کی تفصیل سے کمیٹی کو آگاہ کریں جس پر کنونئیر ڈاکٹر حیدر علی نے آئندہ پشاور میں اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ لیا جس میں سابق فاٹا کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اب تک لی گئی اقدامات پر کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔