sea storm in gawadar 15

سمندری طوفان نے گوادر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،درجنوں کشتیاں ٹھوٹ پھوٹ کا شکا

گوادر ( آئی پی ایس )سمندری طوفان ، بارش اور تیز ہوائوں نے گوادر پسنی اور مضافاتی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،گوادر میں ایک درجن کے قریب کشتیاں ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ،پسنی میں بارش کاپانی گھروں میں داخل ہوگیا ،،پھسلن کی وجہ سے مسافر کوچ الٹنے سے16افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ کوسٹل ہائی وے پر سامان سے لدی ٹرک پانی میں بہہ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان اورتیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش نے گوادر ،اورماڈہ جیونی اور پسنی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے طوفان کی وجہ سے سمندر میں شدید طغیانی آگئی ہے تیز ہوا ئوںکی وجہ سے گوادر میں ایک درجن سے زائد کشتیاں سمندری لہروں کی نظر ہوکر ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں اور کشتیوں کے انجن سمندر برد ہوگئے بارش نے سب سے زیادہ پسنی شہر کو متاثر کیا ہے جہاں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگئی جبکہ مین بازار میں بارش کا پانی دوکانوں میں داخل ہونے کی وجہ سے بیوپاریوں کو لاکھوں روپے نقصانات کا سامنا رہا ہے ۔دوسری جانب مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹرک بارش کے پانی میں بہہ گیا ہے ایک دوسرے واقع میں مکران کوسٹل ہائی وے پر پھسلن کی وجہ سے ایک مسافر کوچ الٹ گئی جس میں سوار 16مسافر زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو فوری طور پر اوتھل ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔مسافر بس کراچی سے تربت جارہی کہ تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئی ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر گوادر اور محکمہ فشریز بلوچستان نے سمندری طوفان کے پیش نظر گوادر ایمرجنسی سیل قائم کرادی اور ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ تین روز تک سمندر کا رخ نہ کریں ڈپٹی کمشنر گوادر نے ساحلی علاقوں کے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور چوکنا رہنے کی ہدایات جاری کردی ہے گوادر کا سب تحصیل پسنی بارش سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جہاں بارش کا پانی گھروں کے اندر داخل ہوگئی جبکہ مین بازار میں تین فٹ تک پانی جمع ہوگئی اور دوکانوں کے اندر پانی چلے جانے سے بیوپاریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے ابھی تک سوڈ ڈیم میں ڈھائی فٹ جبکہ آنکاڑہ کور ڈیم میں ایک فٹ پانی ذخیرہ ہوچکا ہیدونوں ڈیموں میں پانی جمع ہورہا ہے پی ایچ ای زرائع نے امکان یہی ظاہر کیا ہے ڈیموں کے کھچمنٹ ایریا میں اگر بڑی بارش ہوئی تو ڈیم بھرنے کا قوی امکان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں