Saturday, April 20, 2024
ہومدنیاسرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی

سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی

کولمبو(نیوزڈیسک)سری لنکا میں سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر جزوی پابندی عائد کردی گئی ۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن اور مینجمنٹ کی جانب سے پابندی کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے ،حکم نامے کے مطابق 15 لاکھ سرکاری ملازمین پر سرکاری ملازمین پر اظہار رائے کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پبلک ایڈمنسٹریشن اور مینجمنٹ کی وزارت نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے عائد پابندی اب سوشل میڈیا پوسٹ پر بھی لاگو ہوگی۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر کسی سرکاری افسر کی جانب سے رائے کا اظہار جرم تصور کیا جائے گا، ایسا کرنے پر اس شخص کے خلاف تادیبی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے حکام اور اساتذہ نے دعوی کیا ہے کہ ملک میں معاشی بحران کی وجہ سے طلبا خوراک کی کمی کے سبب اسکولوں میں بے ہوش ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ صحت کے کچھ حکام نے دعوی کیا تھا کہ ملک میں شدید معاشی بحران کی وجہ سے اسکول کے بچے خوراک کی کمی سے بے ہوش ہورہے ہیں جس کے بعد سری لنکن حکام نے سرکاری ملازمین کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار نہ کریں۔