اسلام آباد، وزیراعلی بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،گورنر بلوچستان ظہور آغا خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان کا وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ہے، گورنرظہورآغا بلوچستان اہم شخصیات سے مشاورت کرکے اجلاس بلانے کا فیصلہ کرینگے۔ واضح رہے کہ وزیراعلی جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جا چکی ہے۔