Thursday, March 28, 2024
ہومسائنس و ٹیکنالوجیگوگل کروم نے سکرین شاٹ ایڈٹ کرنے کی سہولت متعارف کروا دی

گوگل کروم نے سکرین شاٹ ایڈٹ کرنے کی سہولت متعارف کروا دی

گوگل کی جانب سے کروم براو ¿زر میں ایک کارآمد ٹول کا اضافہ کیا جارہا ہے، یہ ٹول براوزر کے اندر ہی اسکرین شاٹ لینے اور ایڈٹ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔اینڈرائیڈ پر کروم ایپ میں ایسے ٹولز کئی ماہ سے دستیاب ہیں جو اسکرین شاٹس لینے اور ایڈیٹنگ کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس ٹول سے اسکرین شاٹس پر ڈرائنگ، کراپ اور ٹیکسٹ کا اضافہ کیا جاسکے گا جبکہ اسکرین شاٹس کو پی این جی تصاویر میں بھی محفوظ کیا جاسکے گا۔گوگل کا کہنا ہے کہ یہ نیا فیچر ونڈوز، میک او ایس اور لینیکس کے ساتھ ساتھ کروم او ایس میں دستیاب ہوگا۔