Tuesday, April 16, 2024
ہومتازہ تریندنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کا وفد پاکستان پہنچ گیا

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد:دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن کی پاکستانی مارکیٹ میں انٹری،گوگل کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔
گوگل کا وفد وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق سے ملاقات کرے گا۔ وفد وزیر قانون، چیئرمین پی ٹی اے اور دیگر عہدیداروں سے بھی ملے گا جس میں پاکستان میں دفتر کھولنے اور سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی۔
وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ گوگل کو پاکستان میں دفتر کھولنے پر قائل کریں گے، گوگل، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پاکستان سے کروڑوں کماتے ہیں، انہیں چاہئے کہ پاکستان میں دفتر قائم کرکے نوجوانوں کو ملازمت دیں۔
امین الحق نے کہا کہ کسی بھی تنازع کی صورت میں ہم دفتر سے رجوع کرسکیں گے، ریاست، مذہب اور کلچر کے خلاف مواد کو ڈیلیٹ کروا سکتے ہیں۔