Thursday, March 28, 2024
ہومسائنس و ٹیکنالوجیگوگل اور فیس بک نے تمام ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کردی

گوگل اور فیس بک نے تمام ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کردی

کیلیفورنیا،امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل اور فیس بک نے اپنے تمام ملازمین کو کورونا سے بچا ئوکے حفاظتی ٹیکے لگانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ویکسینیشن کروانے والوں کو ہی دفاتر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے یہ فیصلہ ملک بھر میں کورونا کی انتہائی خطرناک قسم ڈیلٹا کے پھیلائو کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام ملازمین کو جاری کئے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ وہ سب جلد از جلد اپنی ویکسینیشن کروا لیں۔رپورٹس ہیں کہ گوگل اپنی ویکسی نیشن مہم کو دوسرے ملکوں میں بھی بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔اس کے علاوہ نیٹ فلکس نے بھی ویکسین لگانے کی پالیسی پر عملدرآمد کیا ہے۔ ایپل کمپنی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ماسک پہننے کی پالیسی کو بحال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ادھر مائیکروسافٹ اور اوبر سمیت متعدد کمپنیوں کی جانب سے توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ لاک ڈان ختم ہونے کے بعد ملازمین اپنے دفتروں میں واپس آ جائیں گے۔گوگل کی جانب سے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیلٹا کے پھیلا کے پیش نظر 18 اکتوبر تک گھر سے کام کرنے کی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔