16

گولڑہ پولیس کی کارروائی ،چوری کی وارداتوں میں ملوث تین بھائی گرفتار

اسلام آباد،تھانہ گولڑہ پولیس چوکی ڈی 12 کی کارروائی ،چوری کی وارداتوں میں ملوث تین بھائی گرفتار کر لئے گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کا ایک بھائی معذور ہے، رکشہ چلاتا ہے ،تینوں بھائی رکشہ میں سوار ہوکر سیکٹر کا چکر لگاتے، خالی گھر دیکھ کر تالے توڑ کر چوری کرلیتے ،ملزمان نے رکشہ کے اندر خفیہ خانے بنا رکھے تھے جن میں چوری شدہ سامان چھپا کر لے جانے میں کامیاب ہو جاتے ،ملزمان کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے فارن کرنسی،نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔ کارروائی اے ایس آئی رانا سلیم معہ جوانوں نے کی، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں