gojra rape case 9

گوجرہ موٹر وے پر لڑکی کا اجتماعی ریپ، ایک ملزم گرفتار، 2 فرار

گوجرہ ،گوجرہ میں موٹر وے ایم فور پر کار میں لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی ریپ کا نشانہ بنانے کے کیس میں مرکزی ملزم رحمان کے ساتھی حماد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی لڑکی کو بوتیک پر نوکری کا جھانسہ دے کر گوجرہ بلایا تھا، ملزمان نے موٹر وے پر کار میں لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنایا اور اسے فیصل آباد انٹر چینج پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ڈی ایس پی میاں وقار احمد کا کہنا ہے کہ اجتماعی ریپ کامقدمہ تھانہ سٹی میں متاثرہ لڑکی کی خالہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔لڑکی کی خالہ نے بتایا کہ بھانجی کو فون پر میسج کرکے انٹرویو کے لیے گوجرہ بلوایا گیا تھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گوجرہ پہنچنے پر ملزمان نے کہا بھانجی کو گاڑی میں ساتھ بھیج دیں۔لڑکی کی خالہ نے ایف آئی آر میں بتایا کہ جس گاڑی میں بھانجی کو لے جایا گیا اس میں ایک خاتون اور دو مرد تھے، ملزمان نے موٹر وے پر میری بھانجی کو اجتماعی ریپ کا نشانہ بنایا اور اسے فیصل آباد انٹرچینج پرپھینک کر چلے گئے۔ڈی ایس پی وقار احمد نے کہا کہ لڑکی سے ریپ کے واقعے کے 3 ملزمان ہیں جو گاڑی پر آئے تھے، گاڑی میں 2 لڑکے اور ایک لڑکی تھی جس نے متاثرہ لڑکی کو میسج کیا تھا۔وقار احمد نے کہا کہ لڑکی نے ملزمان کے نام نہیں بتائے، گاڑی کا نمبر بھی نہیں ہے، جیو فینسنگ کروائی جا رہی ہے، ایک دو دن میں ملزمان کوگرفتار کرلیں گے، ملزمان لڑکی کو فیصل آباد کے کسی بوتیک میں نوکری کا کہہ کرلیگئیتھے۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیاگیا ہے اور اب ڈی این اے کروایا جا رہا ہے اور نمونے لاہور بھجوا دیے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب را وسکندر نے گوجرہ موٹر وے پر کار میں لڑکی سے مبینہ ریپ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے ملزمان کی جلد گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی گوجرہ کے قریب موٹروے پر لڑکی سے مبینہ ریپ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر ایک خاتون کو اجتماعی ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا جس کے بعد ملزمان سڑک کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے ریپ کا نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں