Thursday, December 12, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کے نو منتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا اہم بیان آگیا

پی ٹی آئی کے نو منتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا اہم بیان آگیا

پشاور (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے نو منتخب چیئرمین بیرسٹرگوہرعلی خان نے کہا ہے کہ یہ منصب میرے پاس امانت کے طور پر رہے گا،سربراہ پی ٹی آئی چیئرمین تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹرگوہرعلی خان پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پشاور پہنچے تو :کارکنوں نے پُرجوش استقبال کیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے نو منتخب چیئرمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انتہائی اہم منصب سونپنے پرسربراہ پی ٹی آئی کاشکر ادا کرتا ہوں۔
بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ جوسربراہ پی ٹی آئی کا فیصلہ ہوتاہےوہی ہمارا فیصلہ ہے، عوام کی سنناچاہیے اس مرتبہ عوام کی آواز کو سناجائے گا۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو آگے لیکر جانا ہے ، مجھے جو ذمہ داری ملی ہے اس کو احسن طریقے سےنبھاؤں گا۔
نو منتخب چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ منصب میرے پاس امانت کے طور پر رہے گا، سربراہ پی ٹی آئی چیئرمین تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔