Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانخوشحالی کا انحصار سہولیات کی فراہمی پر ہے،غلام مصطفی

خوشحالی کا انحصار سہولیات کی فراہمی پر ہے،غلام مصطفی

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما غلام مصطفی ملک نے کہا ہے کہ معاشرے کی خوشحالی کا انحصار لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر ہیبلدیاتی نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی جانی چاہیے،لوگوں کو صحیح طور پر جمہوری عمل میں شامل کرنے کے لئے بلدیاتی اداروں کا قیام انتہائی ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز مقامی ہوٹل میں لوکل کونسلز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیراہتمام قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اسلام آبادمیں منعقدہ قومی کانفرنس لوکل گورنمنٹ 2021 میں چوھدری فواد حسین وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ، چوھدری شفقت محمود وفاقی وزیر برائے تعلیم ،میاں محمود الرشید صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب ،زاہد اقبال چوھدری چئیرمین لوکل کونسلز ایسوسی ایشن آف دی پنجاب،میاں افتخار حسین ANP, ممبران قومی اسمبلی خرم دستگیرخان ، رانا تنویر حسین، PMLN ، عنایت اللہ خان جماعت اسلامی ،میاں راجن سلطان پیرزادہ ،سید کمیل حیدر شاہ ،فوزیہ خالد وڑائچ ،عابد حسین لہڑی نے بھی خطاب کیا مصطفی ملک نے کہا کہ فوج سے نفرت کرنے والے جموریت پسند بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کیوں کرتے ہیں جبکہ جب بھی کوئی فوجی حکومت آتی ہے تو وہ سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کراتی ہے ، بدقسمتی سے جمہوری حکومتوں کے دور میں کوشش کی جاتی ہے کہ اختیارات کو وفاقی اور صوبائی سطح پر مرتکز رکھا جائے اور مختلف حیلوں بہانوں سے بلدیاتی اداروں کو غیر فعال رکھا جاتا ہے۔بلدیاتی انتخابات وقت کی ضرورت ہیں اور “بلدیاتی نظام لوگوں کے حقوق کو ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے بہترین اور موثر نظام ہے، مسلم لیگ واحد قومی جماعت تھی جس نے بروقت انتخابات کرائے اس پر بحرحال چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کو کریڈٹ جاتا ہے، چوہدری پرویز الہی کی کوششوں سے پنجاب میں بلدیاتی انتخاب ہونے جارہے ہیں اور ہماری سفارشات پر ضلع کونسلیں بحال ہوں گی ۔ بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا کردار بخوبی ادا کر سکتے ہیں۔