Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانزرعی سائنسدان ڈاکٹر غلام محمد علی کو چیئرمین پی اے آر سی کا عارضی چارج تفویض

زرعی سائنسدان ڈاکٹر غلام محمد علی کو چیئرمین پی اے آر سی کا عارضی چارج تفویض

اسلام آبا،ممبر پلانٹ اینڈ سائنسز ڈاکٹر غلام محمد علی کو چیئرمین پی اے آر سی کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے ، سابق چیئرمین ڈاکٹر عظیم گزشتہ روز مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے ، وزارت فوڈ سکیورٹی کی طرف سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ممبر پلانٹ اینڈ سائنسز ڈاکٹر غلام محمد علی کو چیئرمین پی اے آر سی کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے،نئے چیئرمین کی تعیناتی تک ڈاکٹر غلام محمد علی کو چیئرمین کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ، جنہوں نے ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں ۔اس سے قبل سابق چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹرمحمد عظیم کی بطور چیئرمین پی اے آر سی ایک سال کی توسیع کی کوششیں باآور ثابت نہیں ہو سکیں ، جس کے بعد وہ گزشتہ روز مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے ۔ واضح رہے کہ نئے چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹرغلام محمد علی ڈی جی این اے آر سی بھی رہ چکے ہیں ، اس وقت وہ پی اے آر سی میں ممبر پلانٹ سائنسز کے عہد یپر خدمات سرانجام دے رہے ہیں،وہ پی اے آر سی میں سنیئر ترین افسر ہیں۔