Wednesday, April 24, 2024
ہومتازہ ترینچاہتے ہیں کشمیرکا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہو،آرمی چیف

چاہتے ہیں کشمیرکا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہو،آرمی چیف

اسلام آباد،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی بڑی وجہ، خطے میں امن کیلئے دیرینہ مسئلے کا حل ضروری ہے، افغانستان میں قیام امن کے عمل میں پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے۔اسلام آباد میں جاری نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے، آج دنیا کومختلف طرزکی دہشتگردی کا سامنا ہے، موجودہ حالات میں پاکستان بھی کئی چیلنجز سے نبرد آزما ہے جس کیلئے ہمہ جہت حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی خطرات کے باوجوددفاع پرکم خرچ کررہاہے، سیکیورٹی پراخراجات بڑھانے سے انسانی ترقی کی قربانی دینا پڑتی ہے۔افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اہم کرداراداکررہاہے، ہمسایہ ملک میں امن خطے میں امن کی ضمانت ہے۔ پاکستان اوربھارت کیدرمیان کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیرہے، خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیرکا پرامن حل ضروری ہے، چاہتے ہیں کشمیرکا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہو۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے کم ترقی یافتہ علاقوں کوترقی دی جارہی ہے، پاکستان خطے میں ایک ذمہ دارملک ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے طویل جدوجہد کے بعد منزل کیقریب ہیں، پاکستان کی جیوپولیٹیکل حیثیت معاشی ترقی کاباعث بن سکتی ہے۔