Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آبادبابوسر ٹاپ پر موسم سرما کی پہلی برفباری، ریسکیو آپریشن مکمل

بابوسر ٹاپ پر موسم سرما کی پہلی برفباری، ریسکیو آپریشن مکمل

چلاس(آئی پی ایس )چلاس کے سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ پر موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ۔برفباری کے باعث بابوسر ٹاپ پر پھنسے سیاحوں اور مسافروں کو ریسکیو کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر دیامر سعد بن اسد کی نگرانی میں جاری ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر دیامر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چلاس حسین شاہ اور انتظامی ٹیم نے پولیس۔،ریسکیو 1122,جی بی سکاوٹس ,لیوی فورس اور کمیونٹی پولیس کی مدد سے جموداس اور بابوسرٹاپ کے درمیان روڈ پر پھنسے تمام سیاحوں اور مسافروں کو گاڑیوں سمیت ریسکیو کردیا۔انتظامی ٹیموں نے گاڑیوں میں تمام پھنسے سیاحوں اور مسافروں کو چلاس شفٹ کر دیا ہے اور ان کی گاڑیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی ریسکیو ٹیمیں بابوسر ٹاپ تک پہنچ چکی ہیں اور ٹاپ پر ہوٹلز میں موجود سیاحوں اور مسافروں کو ان کی مرضی کے مطابق ریسکیو کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر دیامر سعد بن اسد نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر چلاس سمیت پوری ٹیم ,پولیس اور ریسکیو 1122 کی کارکردگی قابل تعریف ہیجنہوں نے کم وقت کے اندر ریسکیو عمل مکمل کرکے قمیتی انسانی جانوں کو بچایا ۔ڈپٹی کمشنر دیامر نے مزید کہا کہ بابوسر روڈ کو دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے مسافر اور سیاح سفر کیلئے متبادل شاہراہ قراقرم کا استعمال کریں۔