21

بروشو مرکہ کے زیر انتظام کابینہ حلف برداری اور مشاعرے کا انعقاد

گلگت (آئی پی ایس )بروشو مرکہ کے زیر انتظام گلگت کے مقامی ہوٹل میں کابینہ کی حلف برداری اور بروشسکی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔پہلے مرحلے میں مجیب الدین ہنزائی نے بروشو مرکہ کی نئی عبوری کابینہ سے حلف لیا۔کابینہ میںصدر محمد وزیر شفیع ،نائب صدر نوید نگری، جنرل سکریٹری ذولفقار برچہ ،سکریٹری مالیات عرفان ہنزائی ،اور سکریٹری رابطہ جات رضا تابش نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔جبکہ محفل مشاعرہ میں ہنزہ، نگر اور یاسین غذر سے تعلق رکھنے والے شعرا کی ایک بڑی تعداد نے بروشسکی زبان میں اپنا کلام سنا کر داد سمیٹی۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا بروشسکی زبان کا شمار دنیا کی چند قدیم ترین زبانوں میں ہوتا ہے جو اس وقت معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ایسے میں اس زبان کو زندہ رکھنے میں شعرا اور ادبا کا کردار قابل ستائش ہے۔بروشو مرکہ ایک پلٹ فارم ہے کہ جس نے پہل بار یاسین، ہنزہ اور نگر کے بروشو شعرا، ادبا اور زبان دانوں اکھٹے مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔آخر میں یاسین سے تعلق رکھنے والے مقامی گلوکاروں نے بروشسکی زبان میں گیت سنا کر خوب داد وصول کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں