Thursday, April 18, 2024
ہوماسلام آبادوزیر اعلی گلگت بلتستان کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات

وزیر اعلی گلگت بلتستان کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات

گلگت(آئی پی ایس )وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کا حج کوٹے میں اضافہ کیا جائے اور سکردو سے حج پروازوں کا بندوبست کیاجائے۔ گلگت بلتستان میں وزارت مذہبی امور کے ریجنل آفس کا قیام عمل میں لایا جائے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ حج ڈیوٹی کیلئے گلگت بلتستان سے آفیسران کی تعداد بڑھائی جائے اور پرائیویٹ حج آپریٹرزکو بھی لائسنس کا اجرا کیا جائے اور ایران اور عراق میں زیارات کیلئے مقامی لوگوں کو بھی لائسنس دیا جائے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سے ملاقات میں اسلامی نظریاتی کونسل میں گلگت بلتستان سے بھی ایک ممبر کو شامل کرنے کی سفارش کی۔وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے سفارشات اور تجاویز کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں گے اور گلگت بلتستان کے پرائیویٹ حج آپریٹرز کو بھی حصہ دیا جائے گا۔