Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانسردیوں میں ملک میں گیس کے بحران کا خدشہ بڑھ گیا

سردیوں میں ملک میں گیس کے بحران کا خدشہ بڑھ گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )سردیوں میں ملک میں گیس کے بحران کا خدشہ بڑھ گیا،پاکستان کو عالمی گیس کمپنیوں کی جانب سے کوئی مثبت رسپانس نہیں مل رہا ہے۔ذرائع کے مطابق دسمبر اور جنوری میں 8 ایل این جی کارگوز کی سپلائی کیلئے ایک بھی بولی نہیں لگائی گئی، پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ نے دسمبر اور جنوری میں چار چار کارگوز کی خریداری کے لیے 11 اکتوبر تک بولیاں طلب کیں تھیں، بولی میں تاخیر سے سردیوں میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کے خدشے کا امکان ہے۔