Thursday, April 25, 2024
ہوماسلام آبادگیس دھماکہ ،گھر کی چھت گرگئی،پورا خاندان ملبے تلے دب گیا

گیس دھماکہ ،گھر کی چھت گرگئی،پورا خاندان ملبے تلے دب گیا

اٹک(سب نیوز)اٹک کی تحصیل حضرہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور5 بچے زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق حضرو میں گیس لیکج سے دھماکے میں گھر کی چھت گر گئی، پولیس کے مطابق چھت گرنے سے میاں بیوی اور 5 بچے زخمی ہو گئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔