four ears cat in turkey 26

چار کانوں والی بلی کے چرچے

ترکی میں چار کانوں والی بلی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میڈاس نامی بلی کے کانوں کے اوپر ہی دو چھوٹے اضافی کان بھی موجود ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق انوکھی بلی کی سماعت بالکل ٹھیک ہے اور اضافی کانوں سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔پیدائشی نقص کے باوجود چار ماہ کی عمر میں ہی میڈاس کو ایک ترک خاتون نے پالنا شروع کردیا تھا۔ ان کا مقصد دوسرے شہریوں میں پیدائشی نقص والے جانوروں سے محبت کرنے کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔ ترک خاتون کے پاس پہلے سے موجود ایک بلی اور کتے سے میڈاس کی دوستی ہوگئی ہے۔گہری سرمئی رنگت والی بلی کیانسٹاگرام اکاونٹ پر اب تک 19 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔ ماہرین کے مطابق اضافی چھوٹے کان سماعت میں کوئی کردار ادا نہیں کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں