15

سید علی گیلانی کی میت قبضے میں لینے پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد، سید علی گیلانی کی میت قبضے میں لینے پر دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے ان کے سامنے سخت موقف پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کی میت قبضے میں لینے پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی۔پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو میت کے ساتھ کیے گئے سلوک پر سخت موقف سے آگاہ کیا، انھیں بتایا گیا کہ کشمیری رہنما کے خاندان کو مرضی کے مطابق تدفین کی اجازت نہ دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج بار بار کشمیریوں کے خلاف اندھا دھند طاقت کا استعمال کر رہی ہے، ناظم الامور کو کہا گیا کہ بھارت کو اپنی حرکتوں سے باز آنا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی غلط فہمیاں علاقائی امن کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔یاد رہے کہ یکم ستمبر 2021 کو تحریک آزادء کشمیر کے بانی رہنما سید علی شاہ گیلانی 92 برس کی عمر میں طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں، مقبوض کشمیر میں پاکستانیت کا نعرہ بلند کرنے والے نڈر انسان اب ہم میں نہیں رہے، علالت کے باوجود زندگی کے آخری ایام انھوں نے بھارتی قید میں گزارے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں