Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانوزرات خارجہ کا انوکھا کارنامہ، چھٹی کیلئے لکھے جانے والے خط میں غلطیاں

وزرات خارجہ کا انوکھا کارنامہ، چھٹی کیلئے لکھے جانے والے خط میں غلطیاں

اسلام آباد،وزرات خارجہ کا انوکھا کارنامہ، او آئی سی کے اجلاس کے موقع پر چھٹی کیلئے لکھے جانے والے خط میں غلطیوں کی بھرمار، چھٹی کا خط سیکرٹری داخلہ کی بجائے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ کو لکھ دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے او آئی سی اجلاس کے موقع پر20دسمبر کو اسلام آباد میں تعطیل کی سفارش کی گئی ہے ، یہ سفارش اسلام آباد میں مختلف ممالک کے وفود کی وی آئی پی نقل و حرکت کے باعث کی گئی ، تعطیل کی سفارش کا فیصلہ وزارت خارجہ کے گذشتہ روز منعقدہ اجلاس میں کیا گیا تھا تاہم وزرات خارجہ کی طرف سے او آئی سی کے اجلاس کے موقع پر چھٹی کیلئے لکھے جانے والے خط میں غلطیوں کی بھرمار کی دی گئی ہے ،خط میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کو سیکرٹری اسٹبلشمنٹ بنا دیا گیا ہے جبکہ چھٹی کا خط سیکرٹری داخلہ کو لکھنے کی بجائے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ کو لکھ دیا گیا ۔