Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانقائمہ کمیٹی ،این اے آر سی میں13کروڑکے ہائبرڈ لہسن کی چوری کی گونج

قائمہ کمیٹی ،این اے آر سی میں13کروڑکے ہائبرڈ لہسن کی چوری کی گونج

اسلام آباد،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے اسلام آباد بی کیپنگ اینڈ ہنی بورڈ بل 2021اور اسلام آباد پولٹری پروڈکشن ریگولیٹری بل 2021 کی منظوری دے دی ۔سیکرٹری وزارت کی عدم پر شرکت پر چیئر مین کمیٹی کا اظہار برہمی۔کمیٹی نے نئے چیئر مین پی اے آر سی آنے تک سینئران کو چارج دینے کی سفارش کر دی۔
پیر کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کا اجلاس چیئر مین کمیٹی راو اجمل خان کی زیر صدارت ہوا۔کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر سید فخر امام نے کہا کہ گندم کی قیمت 22سو روپے مقرر کرنے کی سفارش کی ہے، کھادوں پر 16 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے جس میں 8 روپے وفاق اور 8 ارب روپے صوبوں نے دینے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کھادوں کی قیمتیں بین الاقوامی سطح پر بلند سطح پر چلی گئی ہیں وزیراعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے 8 ارب روپے وفاق اور 8 ارب صوبے کھادوں پر سبسڈی دیں گے ہم نے کاٹن کی سپورٹ پرائس 5 ہزار روپے رکھی ہے اس سال کاٹن کی کاشت کا ٹارگٹ ہم پورا نہیں کر سکے 17 فی صد کمی ہوئی ہے لیکن موسم بہتر رہنے پر پیداوار بہتر ہوئی ہے لوگوں کو آگاہی دیں گے گندم کی کون سی ورائٹی کس علاقے کے لیے بہتر ہو گی ہم نے کاشتکار کی معیاری زندگی بہتر کرنے کی کوشش کی ہے این اے آر سی سے جو لہسن کا بیج چوری ہوا ہے اس کی شفاف انکوائری کی جائے گی جو ذمہ دار ہو گا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا اور سندھ نے گندم کی سپورٹ پرائس 2000 ہزار روپے تجویز کی ہے پنجاب سے بھی تجویز آجائے گی تو ای سی سی سے بھی منظوری لی جائے گی۔چیئرمین راو اجمل نے کہا کہ ماضی میں زراعت کے حوالے سے گلگت بلستان کا نظر انداز کیا گیا تھا،اب گلگت میں اس حوالے سے اقدامات شروع ہو چکے ہیں۔آئندہ سالوں میں مزید اقدامات کیے جائیں۔ ہمیں جی بی میں ابھی بہت سے اقدامات کی ضرروت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جی بی میں بہت سے تیزی سے اقدامات کی ضرورت ہے۔دنیا آرگینگ چیزوں پر جا رہے ہیں۔ ہمیں ارگینگ چیزوں کی پیداوار کو بڑھانا ہو گا۔ڈی جی این اے آر سی نے کہا کہ چوری ہوئی جو نہیں ہونی چاہیے تھی۔معاملے پر انکوائری ہوئی جس کے نتیجے میں 5 لوگوں کو معطل کر دیا گیا۔مزید کاروائی کی جائے گی۔چیئرمین کمیٹی نے کہا 13 کروڑ کا لہسن چوری ہو گیا، اس معاملے کو میں نہیں چھوڑوں گا،مجھے خود بھی مدعی بنا پڑا میں بنو گا۔میں خود انکوائری کر لی ہے،جو ملوث ہیں مجھے معلوم ہیں۔این اے آر سی مجھے پیٹکو کا گزشتہ 4 سال کا ریکارڈ فراہم کریں جتنا لہسن کا بیچا گیا۔آئندہ کمیٹی میں اس حوالے سے تمام ریکارڈ لایا جائے۔ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی پاسکو نے کہا کہ اس سال 10 سے 11 لاکھ ٹن گندم کے زخائر موجود ہوں گے۔ہم بغیر منافعہ کا کام کرتے ہیں،گندم کی خریداری کے معاملے کو مزید تیز کر رہے ہیں۔کمیٹی نے اسلام آباد بی کیپنگ اینڈ ہنی بورڈ بل 2021 اور اسلام آباد پولٹری پروڈکشن بل 2021 کو منظور کر لیا گیا۔.وزارت کامرس کے حکام نے کہا کہ چاول کی برآمدات کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔بہت سے مسائل ہے،زمیدار سے خریداری میں کچھ مسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ زراعت کی برآمدات کا گزشتہ سال ٹارگٹ 4 بلین سے زائد تھی اس بار ٹارگت 5 بلین سے زائد یے۔جسے پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزارت کامرس والے شاید زمیندار کو اہمیت نہیں دیتا۔اس مسئلے پر سب کمیٹی بنا دیتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی زراعت کے مسائل پر وزارت کامرس کے ساتھ بیٹھے گئی تاکہ مسائل کو حل کیا جا سکے۔چیئرمین کمیٹی نے وزارت فوڈ سیکورٹی میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری وزارت کمیٹی کو نظر انداز کرتے ہیں۔ ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمیں مین پاور کی کمی تھی اب بہت حد تک اس کو حل کر لیا گیا ہے۔لوگوں کو ہائر بھی کیا جا رہا ہے۔4 سے 5 سو لوگوں سے ہماری کارکردگی بہت بہتر ہو جائے گئی۔15 ہزار سے زائد رجسٹریشن کر چکے ہیں۔ہمیں کو ٹارگٹ دیا گیا ہے اس میں سے 70 سے 75 فیصد ٹارگٹ مکمل کر لیں گے۔