Thursday, March 28, 2024
ہومپنجابفلور ملز ایسوسی ایشن کا کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان

فلور ملز ایسوسی ایشن کا کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان

لاہور(سب نیوز)پنجاب میں محکمہ خوراک اور فلور ملز کا نیا تنازع کھڑا ہوگیا، فلور ملز ایسوسی ایشن نے کل سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔
کیا عوام پھر آٹے کی تلاش میں مارے مارے پھریں گے؟ صوبائی محکمہ خوراک نے کوٹے میں غبن کرنے پر 35 فلور ملز کا کوٹہ معطل کردیا، جس پر فلور ملز ایسوسی ایشن نے کل سے ہڑتال کا اعلان کردیا جبکہ سرکاری گندم نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ مارکیٹ میں سستے آٹے کی سپلائی بھی روکنے کی دھمکی دے ڈالی۔
سیکرٹری محکمہ خوراک نے بحران کا خدشہ مسترد کردیا، بولے حکومت کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔ مارکیٹ میں گندم بیالیس سو روپے من ملتی ہے، غریب عوام کیلئے تیئس سو روپے من دے رہے ہیں، انکے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔