Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آبادشہر اقتدار میں دشمنی پر فائرنگ کے پے در پے واقعات ،مزید 2افراد کا قتل

شہر اقتدار میں دشمنی پر فائرنگ کے پے در پے واقعات ،مزید 2افراد کا قتل

اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت میں دشمنی پر فائرنگ کے پے در پے واقعات ، تھانہ بنی گالا کی حدود مل پور روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا، قتل ہونے والے پراپرٹی ڈیلر راشد اور گن مین گزشتہ روز فائرنگ کا نشانہ بننے والے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک ملک طاہر نواز کے قریبی ساتھی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں مسلسل دوسرے روز فائرنگ کے نتیجے میں دن دیہاڑے دو افراد کا قتل کر دیا گیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ بنی گالہ کے علاقہ نیو مل میں گاڑی پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پراپرٹی ڈیلر اور اسکا گن مین قتل ہو گئے ،ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز ہونے واکے واقعے سے تعلق رکھتا ہے، وقوعہ کے متعلق تحقیقات جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مرزا نوید کو قتل اسلام آباد ماڈل ٹائون کے مالک ملک طاہر نواز سمیت 4افراد کو زخمی کیا گیا تھا، ہفتہ کو قتل ہونے والا راشد مرزا نوید اور ملک طاہر کا قریبی ساتھی تھا۔