Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستانایف آئی اے کی منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کیخلاف بڑی کارروائی

ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کیخلاف بڑی کارروائی

مردان ، ایف آئی اے مردان سرکل کی خصوصی ٹیم کی منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں ، کاروائیوں میں 13ہزار 250سعودی ریال ، 3ہزار درہم ، 5لاکھ 50ہزار نو سو روپے ، دو سو والے 225پرائز بانڈ ، 55والے 55پرائز بانڈ ، 100 والے 380پرائز بانڈ ، 1500والے پانچ پرائز بانڈ برآمد کر لئے گئے ، ایف آئی اے نے تخت بائی میں اشرف پرائز بانڈ کے نام سے کاروبار کرنے والے ملزم اشرف خان کو بھی گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے مردان ڈویژن میں دو کامیاب کارروائیاں منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کیں جس میں مردان کے علاقے تخت بائی میں اشرف پرائز بانڈ کے نام سے کاروبار کرنے والے ملزم اشرف خان کو گرفتار کر کے 13ہزار 250سعودی ریال ، 3ہزار درہم ، 5لاکھ 50ہزار نو سو روپے ، دو سو والے 225پرائز بانڈ ، 55والے 55پرائز بانڈ ، 100والے 380پرائز بانڈ ، 1500والے پانچ پرائز بانڈ برآمد کر لئے۔جبکہ مرادن سے تعلق رکھنے والے ملزم دائود خان کو گرفتار کر کے 115اومنی ریال برآمد کر لئے ۔ ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کروا دیئے ۔