FIA 27

ایف آئی اے کاحوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ ،ایک ملزم گرفتار

مردان ،وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )نے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔منگل کو کو ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی اور ڈائریکٹر کے پی کے ناصر محمود ستی کی ہدایات پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کی خصوصی ٹیم نے صوابی میں کارروائی کی ،کارروائی کے دوران غیر قانونی کاروبار اور غیر ملکی کرنسی کے کاروبار میں ملوث علی رحمان ولد محمد انجام کے گھر چھاپہ مارا گیا جس دوران 3,46000 روپے ، 1500سعودی ریال،50عمانی ریال،حوالہ ہنڈی کی رسدیں ،بنک ڈپازٹ سلپ،چیک بل ، پوسٹل آرڈر،دو پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں