Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستانایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کیخلاف کریک ڈاوُن

ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کیخلاف کریک ڈاوُن

پشاور،وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کا حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کیخلاف کریک ڈائون ، پشاور میں کارروائی کے دوران کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار ، بھاری مقدار میں پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لیا گیا ، ملزم کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔
پیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سی بی سی پشاورمحمد افضل خان نیازی کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی اور ڈائریکٹر کے پی ناصر محمود ستی کی ہدایت پر تشکیل دی گئی خصوصی ٹیموں نے پشاور میں چھاپہ مارا، جس میں کرنسی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار میں ملوث طارق جمیل ولد غلام رضا نامی ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔ چھاپے کے دوران ملزم سے 3لاکھ ایک ہزار 50روپے ،4450سعودی رائل، 50 پائونڈز برآمد کر لیے گئے، ملزم برآمد کی گئی رقم کا کوئی قانونی ثبوت پیش نہیں کر سکا، ملزم کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔