FIA 20

ا یف آئی اے کا نواب ٹاون میں چھاپہ، اعلی افسران کو بلیک میل کرنے والی لڑکی گرفتار

لاہور، ا یف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا لاہور کے علاقے نواب ٹاون میں چھاپہ، مختلف اداروں کے اعلی افسران کو بلیک میل کرنے والی لڑکی گرفتار کر لی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو پنجاب اور وفاقی اداروں کے افسران نے درخواست دی تھی ، درخواست میں کہا گیا کہ حنا محمود ان کو بلیک میل کر رہی ہے ،ایف آئی اے سائبر ونگ نے ان افسران کی درخواست پر چھاپہ مار کر حنا محمود کو گرفتار کر لیا، حنا محمود کے موبائل سے ان افسران کی درجنوں نازیبا ویڈیو اور تصاویر برآمد کر لی گئی ، ملزمہ کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں