39

ایف آئی اے کاحوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ ، ایک ملزم گرفتار

مردان ،وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، صوابی میں کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ایک ملزم گرفتار،ملزم سے پانچ لاکھ ایرانی ریال ،10ملائیشین رنگیٹ اور ایک لاکھ پانچ سو روپے کی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے فیٹف اہداف کی تکمیل کے سلسلے میں حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔پیر کو ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی اور ڈائریکٹر کے پی کے ناصر محمود ستی کی ہدایات پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کی خصوصی ٹیم نے صوابی میں کارروائی کی ،کارروائی کے دوران رحمت اللہ ولد امیر محمد نامی ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزم سے حوالہ ہنڈی پانچ لاکھ ایرانی ریال ،10ملائیشین رنگیٹ اور ایک لاکھ پانچ سو روپے کی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں