Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی،دو ملزمان گرفتار،60ہزار سعودی ریال برآمد

ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی،دو ملزمان گرفتار،60ہزار سعودی ریال برآمد

پشاور،وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی خصوصی ٹیم کا حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی ، صوابی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار کرتے ہوئے 60ہزار سعودی ریال برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم کا ڈی جی ڈاکٹر ثنااللہ عباسی اور ڈائریکٹر کے پی کے ناصر محمود ستی کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری، صوابی میں خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی میں شہاب عالم اور گل زیدہ نامی دو ملزمان کو گرفتار کر کے 60ہزار سعودی ریال اور 3300روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔