Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانجعلی پلاٹس الاٹمنٹ کیس:سی ڈی اے کے27 افسران وملازمین طلب

جعلی پلاٹس الاٹمنٹ کیس:سی ڈی اے کے27 افسران وملازمین طلب

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے ) نے سیکٹر آئی الیون ٹواور آئی ٹین ٹو میں پلاٹس کی جعلی اور غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں سی ڈی اے کے 27افسران وملازمین کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا ۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان افسران کو 28اور29ستمبر کو صبح 11بجے طلب کیا گیا ہے ، ان افسران میں راشدمحمود پٹواری ، راجہ شیراز،لینڈ اینڈ ریکارڈ ڈیپارٹمنٹ کے پٹواری مدثر حسین،تحصیلدار یاسین شاہ ،ایڈمن آفیسر محمد یونس ،ایڈمن آفیسر شعیب سمیت دیگر شامل ہیں ۔یاد رہے کہ اس پلاٹ کے حوالے سے پہلے مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں کچھ افسران کی ضمانت کنفرم ہوچکی ہے اور کچھ کی جوڈیشل ہونے کے بعد ضمانت ہوچکی ہے ۔اس مقدمے کے اخراج کے تناظر میں دیگر27افسران و ملازمین کو بلایا گیا ہے ۔