Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانوفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں سمسٹر خزاں کے داخلے کی تاریخ میں توسیع

وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں سمسٹر خزاں کے داخلے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں سمسٹر خزاں 2022 کے داخلے کی تاریخ میں مورخہ 14 اکتوبر 2022 تک توسیع کردی گئی ہے ۔
وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں سمسٹر خزاں 2022 کے لئے بی ایس، ایم ایس اور ایم فل کے داخلے جاری ہیں ۔
تاہم انٹر میڈیئٹ کے نتائج میں تاخیر کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں مورخہ 14 اکتوبر تک توسیع کردی ہے تاکہ وہ تمام طلبا جن کے انٹر میڈیئٹ کے نتائج آنے کاسلسلہ جاری ہے وہ مقررہ تاریخ تک داخلے کی درخواست جمع کرواسکیں ۔طلبا یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن داخلہ فارم پہ اپلائی کرسکتے ہیں ۔ داخلے کے لیئے جبکہ 16 ستمبر 2022 تک درخواستیں جمع کروانے والے طلبا کی میرٹ لسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ آویزاں کردی گئی ہے ۔ ایسے تمام طلبا جن کا نام میرٹ لسٹ میں آچکا ہے وہ اپنی اصل اسناد کے ہمراہ شعبہ داخلہ میں آئیں اور اسناد کی تصدیق کے بعد فیس واوچر حاصل کریں ۔ سمسٹر خزاں کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز 3 اکتوبر سے کیا جائے گا ۔