Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانجعلی ادویات کے دھندے میں ملوث افراد انسانیت کے دشمن ہیں،وفاقی وزیرصحت

جعلی ادویات کے دھندے میں ملوث افراد انسانیت کے دشمن ہیں،وفاقی وزیرصحت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں ڈسٹری بیوٹرز فارمیسیز اور میڈیکل سٹور پر چھاپے مارے جارہے ہیں،کراچی پورٹ قاسم پر سنکورا فارما کیخلاف بڑی کارروائی کی گئی ، ڈریپ کی ٹیم کا ہیلتھ اینڈ او ٹی سی رولز کے تحت لسٹڈ فرم سنکورا فارما کی انسپکشن۔ فرم صحت و صفائی کی مطلوبہ سہولیات اور تکنیکی افراد کے بغیر، نامناسب کوآلٹی کنٹرول اور مائیکروبیالوجی لیبارٹریز کے بغیرکام کر رہی تھی،فرم اس کی اڑ میں جعلی، غیر رجسٹرڈ، غیر اندراج شدہ مصنوعات کی تیاری میں ملوث پائی گئی ،مشتبہ اسٹاک کو ابتدائی طور پر 28 دنوں کے لیے مقررہ فارم-1 پر ضائع نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق فرم کو ہدایت کی گئی ھے کہ وہ تمام اہم مشاہدات کی تعمیل تک پیداواری سرگرمیاں روک دے، فرم کے نمائندہ کی طرف سے جمع کرائے گئے حلف نامے کے مطابق متعلقہ بورڈ کی باضابطہ منظوری حاصل کرے۔
وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ جعلی ان رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ،ڈریپ کو ہدایت کی ہے معیاری اور کوالٹی کی ادویات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں ،جعلی ادویات کے دھندے میں ملوث افراد انسانیت کے دشمن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات میں ملوث مافیاز کیخلاف ڈریپ ایکٹ تحت کاروائیاں کی جائیں گی ۔