Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانایف آئی اے سائبر کرائم کی کامیاب کارروائی، 1 ملزم گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم کی کامیاب کارروائی، 1 ملزم گرفتار

سکھر میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سکھر شہر میں خاتون کی فحش تصاویر اور ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم فرحان علی کا تعلق خیرپور سے ہے جو کہ شکایت کنندہ کو چار ماہ سے ہراساں کر رہا تھا۔

ادارے نے کہا کہ ملزم فرحان علی نے فحش ویڈیو اور فوٹو وائرل کرنے کے لیے اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔