62

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ ، کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں چیئرمین نیب کی تقرری کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، شہزاد اکبر اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ وزیر قانون چیئرمین کی تقرری سے متعلق قانونی امور پر بریفنگ دیں گیامکان ہے کہ وزیر قانون قانونی مسودہ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔اجلاس میں عیدمیلادالنبی پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی منظوری بھی متوقع ہے۔وزارت داخلہ نے چھوٹے جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی تجویز کی ہے۔ سزا میں کمی کا اطلاق کرپشن، قتل اور ریپ کے ملزمان پر نہیں ہو گا۔اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنڈورہ پیپرز میں شامل پاکستانی شخصیات اور کمپنیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آے گا ۔کابینہ پیپرز میں شامل افراد کے خلاف ممکنہ کارروائی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ادویات کے ٹی وی، ریڈیو اور اخبارات میں اشتہارات دینے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ ڈرگز ریسرچ کے لیے کمیٹی کی نامزدگی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں