Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستانمحکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور(سب نیوز )محکمہ موسمیات نے لاہو رمیں رواں ہفتے شدید ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے ،ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی بھی کر دی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ ملک کے میدانی علاقے ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے ،لاہور43،اسلام آباد40جبکہ ملتان میں 45ڈگری درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے لاہورمیں شدید ہیٹ ویو آنے کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد48، سبی 46اور تربت میں پارہ 45ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے