Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانانکم ٹیکس گوشواروں کی وصولی کیلئے اوقات کار میں اضافہ

انکم ٹیکس گوشواروں کی وصولی کیلئے اوقات کار میں اضافہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے انکم ٹیکس گوشواروں کی وصولی کیلئے اوقات کار میں اضافہ کردیا، ٹیکس جمع کرنے کیلئے ایف بی آر کے دفاتر آج اور کل رات 12بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ اسٹیٹ بینک نے بھی متعلقہ بینک برانچز رات دیر تک کھلی رکھنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آرنے نے دوٹوک اعلان کردیا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ نہیں بڑھائی جائے گی تاہم ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے دفاتر 29اور 30ستمبر کی رات 12بجے تک کھلے رہیں گے۔ادھر اسٹیٹ بینک نے بھی سرکاری وصولیوں، ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی وصولی کلئے فیلڈ دفاتر اور نیشنل بینک کی مجاز برانچیں 29اور 30ستمبر کی رات 8اور 9بجے تک کھلی رکھنے کی ہدایت کی ہے۔