Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانایف بی آرکی انجمن تاجران وفد کو مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی پراحتجاج کا فیصلہ موخر

ایف بی آرکی انجمن تاجران وفد کو مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی پراحتجاج کا فیصلہ موخر

اسلام آباد،مر کزی تنظیم تا جران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری کی قیادت میں ملک بھر کے تا جر رہنمائوں کے وفد نے چیئر مین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق اور ممبر آئی آر طارق اقبال سے ملاقات کی جس میں تاجر برادری کو در پیش مسائل اور 27اکتوبر کو ہونے والے دھر نے کے حوالے سے مذاکرات ہو ئے
جس میں چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق، ممبر آئی آر طارق اقبال ،چیف آپریشن پوائنٹ آف سیلز سمیت ایف بی آر کے عہدیداران جبکہ تاجر مذاکراتی وفد کی قیادت محمدکاشف چوہدری ،خواجہ سلمان صدیقی ،سید عبدالقیوم آغا ،خواجہ شاہد رزاق سکا ،شیخ حبیب، ظاہر شاہ نے کی جبکہ عبدالستار قریشی ،حبیب اللہ زاہد ،چوہدری محمود عالم جٹ ،میاں ادریس، سردار عبدالرزاق ،شیخ خاور ندیم ،سلمان مغل ،میاں فضل الرحمان ،خالد قریشی، عطاالرحمان جٹ ،امجد بھٹی ،ملک ظہیر احمد، منیر حسین کھوکھر ،طاہر تاج بھٹی ،راجہ ضیااحمد ،میاں شاہد ریاض سمیت ملک بھر کے تاجر نمائندے شریک ہوئے۔اس مو قع پر ایف بی آر کے حکام سے گفتگو کر تے ہو ئے محمد کاشف چوہدری نے کہا کاروباری مراکز پر پوائنٹ آف سیلز مشینیں نصب کرنا ملکی معیشت کو کمزور کرنے اور کاروباروں کو تباہ کرنے کی سازش ہے، جو کہ ہمیں قبول نہیں ،چھوٹے تاجروں کی جبری سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے ریاستی آمدن میں اضافہ نہیں بلکہ تاجروں کیلئے تہری اور پیچیدہ و مشکل ڈاکومنٹیشن ، اضافی اکاونٹس اسٹاف تاجروں کے اخراجات میں اضافے کا سبب ہے ۔انھوں نے کہا صدارتی آرڈیننس کے زریعے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کا نفاذ کسی طور درست نہیں اس ٹیکس کو فوری طور پر واپس لیا جا ئے ،ٹرن اوور ٹیکس کی درستگی،ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ، آسان و سادہ ٹیکس نظام تشکیل دیا جا ئے۔ کاشف چوہدری نے کہا کہ ایف بی آر کے مطالبات تسلیم کرنے پر دھرنے و گھیراو کو موخر کرنے کا اعلان کرتے ہیں، لیکن اگر آج کے مذاکرات کے نکات سے ایف بی آر نے انحراف کیا تو تاجر ایک بار پھر اسلام آباد کی طر ف مارچ کا اعلان کریں گے ۔ اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے ایف بی آر کے ممبر آئی آر طارق اقبال اور دیگر نمائندوں نے تاجر رہنماں کے مطالبات تسلیم کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان بھر کی مارکیٹوں کے تاجروں کی عام دکانوں پر پوائنٹ آف سیلز کا اطلاق نہیں ہو گا ،چھوٹے تاجروں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن بھی نہیں کی جا ئے گی اورٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں کمرشل بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکس کا اطلاق نہیںہو گا،ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں تاجروں پر کسی قسم کا اضافی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،انھوں نے کہا تاجروں اور ایف بی آر میں ٹیکس مسائل کے حل کیلئے قومی سطح سے نچلی سطح تک کمیٹیوں کی مشاورت سے فیصلے کیا جا ئیں گے ۔