24

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ، ٹیکس نادہندگان کے بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے کے اختیارات بحال

اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا مطالبہ مانتے ہوئے اہم شرط پوری کردی اور ٹیکس اصلاحات میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ٹیکس نادہندگان کے بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے کے اختیارات بحال کردیئے ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ٹیکس چھپانے والوں کی شامت آگئی ہے اور اکاؤنٹس فوری منجمند ہوں گے ۔ ایف بی آر کے مطابق بینک اکائونٹس کی خفیہ نگرانی اور منجمد کرنے کا ریونیو کمشنر کا اختیار بحال کردیا گیا ہے جبکہ ٹیکس، پیسے کسی اور کے اکائونٹ میں بھی چھپائے گئے تو پکڑ ہو گی ۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ریونیوکمشنر کسی بھی ٹیکس گزار کے بینک اکائونٹس کی نگرانی کرسکے گا، ریونیو کمشنر تین ماہ تک اکائونٹ کی نگرانی کرنے کا مجاز ہو گا۔دو اپریل 2020 کو ایف بی آر نے ریونیو کمشنر کے اختیارات سلب کیے تھے۔ایف بی آر نے اس ضمن میں ٹیکس کمشنرز کو مراسلہ بھیج دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں