Thursday, March 28, 2024
ہومتعلیموفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کردیا

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کیا جس میں 99.89 فیصد طلبا امتحانات میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پہلی پوزیشن 2 طلبا اور طالبہ کے نام رہی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر مقصود، عزیر عرفان اور ماہین خالد نے 1098 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ معیزہ زاہد نے 1094 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اریان عتیق، ونیزہ نعیم اور شائزہ ذوالفقار نے 1093 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کیں۔ ذرائع کے مطابق70 ہزار 79 بچوں نے امتحانات دیے جبکہ 69 ہزار 503 طلبا امتحانات میں کامیاب ہوئے۔واضح رہے وفاقی تعلیمی بورڈ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ وفاقی تعلیمی بورڈ نے نتائج کے اعلان کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اور نتائج 27 ستمبرکو 1 بجکر 30 منٹ پر ہوگا۔ترجمان کے مطابق نتائج فوری طور پر بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے جبکہ جن طلبہ نے اپنے موبائل نمبر دیئے ہیں ان کو بذریعہ ایس ایم ایس بھی فراہم کر دیئے جائیں گے۔یاد رہے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے ۔