Thursday, April 25, 2024
ہومپاکستانن لیگ ،پی پی میں موجود بڑے لیڈر خدا کا خوف کریں، فواد چوہدری

ن لیگ ،پی پی میں موجود بڑے لیڈر خدا کا خوف کریں، فواد چوہدری

اسلام آباد،وزیراطلاعات فواد چوہدری ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں موجود بڑے لیڈر خدا کا خوف کریں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغان جنگ کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا، پوری دنیا وزیراعظم عمران خان کی بات سنتی ہے، عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کاکوئی فوجی حل نہیں، وزیراعظم کے قد وقامت کو کوئی لیڈر نہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ایک پر امن تبدیلی آئی، افغانستان میں بھارت کی ریشہ دانیاں ختم ہوئی ہیں، مہاجرین کو روکنے میں پاکستان کامیاب ہوا، اگر یہ مہاجرین آتے تو پاکستان کیلئے مشکلات پیدا ہوتی، افغانستان کے معاملے پر پاکستان کا مثبت کردار سب کے سامنے ہے، افغانستان میں ایک قطرہ خون بہے بنا فوجیوں کی واپسی ہوئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایک ایجنڈے پر آگے بڑھ رہاہے بلوچستان میں تین ہزار لوگ قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں، پاکستان کے آئین کو تسلیم کرنے والوں سے بات چیت ہوگی وفاداری کا عہد کرنے والوں سے بات ہوگی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے ملکی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا، بلاول اور مریم کو خطے کی پیچیدگیوں کے بارے میں علم نہیں ہے، کیا ہم پاکستان کی قیادت ان بچوں کے حوالے کردیں، ایسی لیڈر شپ سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں موجود بڑے لیڈر خدا کا خوف کریں، ن لیگ کہتی ہے جمہوریت کی لڑائی لڑ رہے ہیں، اور ان کی اپنی پارٹی کے اندر آمریت ہے، لڑائیوں کو ختم کریں، معیشت کی بہتری کی طرف جانا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔