Friday, April 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزفواد کا پی ٹی آئی رہنما ئو ں سے رابطے کا دعوی، اسد قیصر سمیت متعدد نے تردید کردی

فواد کا پی ٹی آئی رہنما ئو ں سے رابطے کا دعوی، اسد قیصر سمیت متعدد نے تردید کردی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماں نے فوادچوہدری سے رابطوں کی تردیدکر دی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما ئو ں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے بعد فواد چوہدری نے دعوی کیا تھاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماں سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور پارٹی میں شامل افراد سے بھی رابطے کیے گئے ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی کے متعدد رہنما ئو ں نے فوادچوہدری سے رابطوں کی تردیدکر دی۔ اس حوالے سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھاکہ میرا فواد چوہدری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما ئو ں کے شاہ محمود سے ملاقات پر تاثر کی تردید کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ شاہ محمود قریشی پارٹی کے وائس چیئرمین ہیں۔ حماد اظہر نے کہا کہ میں چیئرمین عمران خان کا کارکن ہوں اور تحریک انصاف کا عہدہ دار، اگر کوئی دوست مشورہ یا حل تجویز کرنا چاہیں تو اس کا حتمی فیصلہ صرف عمران خان ہی کریں گے۔