Tuesday, April 16, 2024
ہومپاکستاننئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، فواد چوہدری

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، ایک مخصوص طبقہ اس معاملے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہو چکا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اب کہا جا رہا ہے وزیر اعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے لئے انٹرویو کریں گے،ان عہدوں پر تعیناتی سے قبل ملاقات ایک عمومی روایت ہے، ایسے عمل کو بھی متنازع بنانا انتہائی نامناسب ہے۔