Friday, April 19, 2024
ہومکالم وبلاگزبلاگزتھیلیسیمیا کے مریض کو مفت علاج فراہم کرنے والا ادارہ فاطمید فاؤنڈیشن

تھیلیسیمیا کے مریض کو مفت علاج فراہم کرنے والا ادارہ فاطمید فاؤنڈیشن

‏تحریر: عادل ندیم
‎@Adil_347
‎@Fatimid_Foun
فاطمید فاؤنڈیشن تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔
جی آپ نے سہی پڑھا بالکل مفت۔
ہمیں فخر ہے کہ آج کے دور میں بھی ایسے ادارے موجود ھیں جو بلا کسی غرض کے انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔ یہاں سب سے پہلے ہمیں یہ جاننا ہوگا کہ تھیلیسیمیا کیا ہے؟ پھر ہم فاطمید کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے
تھیلیسیمیا ایک خون کی بیماری ہے جس میں مریض کو مہینے میں ایک بار خون لازماً تبدیل کرانا ہوتا ہے۔ جی بالکل آپ نے سہی پڑھا، خون کی بوتل ہر ماہ وہ بھی پوری زندگی۔ اگر والدین میں تھیلیسیمیا مائینر کے جینز ھوں تو پیدا ہونے والے بچے میں تھیلیسیمیا میجر کے جینز ہوں گے۔
ایسا بچہ تمام زندگی تکلیف سے دوچارہوں گے۔ اس کا صرف ایک ہی حل ہے کہ شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ (ہیموگلوبن الیکٹروفوریسز ٹیسٹ) لازماً کرایا جائے تاکہ تھیلیسیمیا جینز کی تشخیص جلد ہوسکے۔ اگر جوڑے میں تھیلیسیمیا کے جینز موجود ہوں تو یا تو شادی کو روک دیا جائے یا پھر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تا کہ تھیلیسیمیا کے جینز ہماری آنے والی نسلوں میں منتقل نہ ہوں
اب آتے ہیں فاطمید فاؤنڈیشن کی خدمات کی طرف۔ تھیلیسیمیا ایک مہنگا علاج ہے جس میں مریض کو ہر ماہ خون تبدیل ہوتا ہے اور کچھ ادویات کا استعمال مستقل کرنا ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں مریضوں کے لیے سہولیات کا مکمل فقدان ہے جس کو مدنظر رکھتے ھوے چند درد دل رکھنے والے افراد نے کراچی میں فاطمید فاؤنڈیشن کی بنیاد اس نظریے کے ساتھ رکھی کہ مریضوں کو بالکل مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ساتھ میں ان کی عزت نفس کا بھی خیال رکھا جاے گا۔
1978 میں فاطمید فاؤنڈیشن کا قیام کراچی میں عمل میں آیا۔ اس کی کراچی ، لاہور، ملتان، پشاور، کوئٹہ، ٹنڈواللہ یار، خیرپور، حیدرآباد اور ٹنڈومحمد خان میں نو برانچ ہیں ۔
میں نے چند دن قبل فاطمید فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا تھا۔ جہاں فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر کرنل(ر) افتخار نقوی سے بھی ملاقات ہوئی جنہوں نے نہایت مفصل انداز میں فاطمید کی خدمات پر روشنی ڈالی۔
صرف فاطمید فاؤنڈیشن لاہورمیں رجسٹرڈ تھیلیسیمیا مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہے جن کا علاج بالکل مفت کیا جاتا ہے۔ فاطمید فاؤنڈیشن ان مریضوں کے لیے خون کا بندوبست بھی خود کرتی ہے۔ چونکہ تعلیمی ادارے عالمی وبا کی وجہ سے بند ہیں اس لیے فاطمید فاؤنڈیشن کو خون کے عطیات میں کمی واقع ہے۔ جس کے لیے جگہ جگہ کیمپ لگائے جاتے ہیں۔ فاطمید کی تمام برانچز میں خون سکریننگ کے لئے معیاری لیبز اور مریضوں کی خدمت کے لیے قابل ڈاکٹرزموجود ہیں۔ فاؤنڈیشن کا انتظام مخیرحضرات کے تعاون سے چلایا جارہا ہے۔
فاطمید فاؤنڈیشن کا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا اور شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانے کے لئے معاشرے میں شعور بیدار کرنا ہے تاکہ پاکستان میں تھیلیسیمیا پر قابو پایا جاسکے۔ شادی سے پہلے ہر ایک فرد کے لئے ہیموگلوبن الیکٹروفورسس ٹیسٹ لازمی قرار دیا جانا چاہئے۔ اس طرح پاکستان میں تھیلیسیمیا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
ہرصحتمند فرد کو خون کے عطیہ کے لئے آگے بڑھنا چاہئے۔آگے بڑھیں اور تھیلیسیمیا کے خلاف جنگ میں فاطمید فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں۔